حکومت عوام کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی‘ چودھری آصف مجید

  حکومت عوام کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی‘ چودھری آصف مجید

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ136 ممالک کرونا وائرس کی زد میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

آچکے ہیں‘ شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں‘ تمام ہسپتالوں کے اندر آئسولیشن روم قائم کردیئے گئے ہیں ہر ہسپتال کے اندر علاج کی سہولت موجود ہے۔اپنے ایک بیان میں گفتگوکرتے ہوئے چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ ملک بھرمیں کرونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے‘ عوام بھی حکومتی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیراپنائیں‘ غیرضروری گھروں سے نکلنااورلوگوں سے ملناملاناکم کریں‘ جہاں جہاں زیادہ لوگ جمع ہونگے وہاں اس کا پھیلاؤ زیادہ ہو سکتاہے‘ ہم چین اٹلی اور فرانس نہیں ہیں یعنی ہم معاشی طور پر مضبوط نہیں ہیں اسلئے اس وائرس کے خاتمے پر توجہ دینی ہوگی‘ آدھی سے زائد دنیا کرونا وائرس کی زد میں آچکی ہے،کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، حکومت عوام کی حفاظت کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی،عوام کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دے، انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -