غلہ منڈی میں ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت‘ انتظامیہ غائب
ملتان (سٹاف رپورٹر) نیوغلہ منڈی ملتان میں سرخ مرچ‘ بیسن‘ دال چنا‘ پسا ہوا دھنیا‘چائے کی پتی سمیت متعددملاوٹ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
شدہ اشیاکی فروخت کی روک تھام نہ ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیا کی بھی کیٹگریز ہیں۔ خالص سرخ مرچ کی نسبت ملاوٹ والی پسی ہوئی سرخ مرچ کے نرخ واضح کم ہیں۔کم ملاوٹ والی سرخ مرچ کے ریٹ زیادہ ملاوٹ والی مرچ سے کچھ زیادہ ہیں۔ بیشتر آڑھتی ملاوٹ شدہ سرخ مرچ بھی دھوکے سے خالص مرچ کے نرخ پر فروخت کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ چائے کی پتی اور پسا ہوا دھنیا بھی ملاوٹ شدہ فروخت کیاجا رہا ہے۔ ملاوٹ کے مختلف طریقے ہیں ملاوٹ شدہ سرخ مرچ کے کارخانے نیو غلہ منڈی کے قریب ہی چوک شاہ عباس کے قریب گلی میں اور نیوغلہ منڈی کے ساتھ محلہ یعقوب ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں قائم ہیں۔بڑی تعداد میں پرچون دکاندارناجائزآمدن کے لئے ملاوٹ شدہ پسی سرخ مرچ‘دھنیا اورچائے کی پتی وغیرہ فروخت کررہے ہیں۔عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔
غائب