چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان
ملتان(نمائندہ خصوصی)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سا مان اور نقدی سے محروم ہو (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
گئے ہیں۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ بخاری کا لونی سے نامعلوم افراد تجمل کے گھر کے تالے توڑ کر 2 لاکھ 14 ہزار ما لیت کا سا مان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔جلیل آباد کالونی سے اکرم کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔زکریا یو نیورسٹی کی پارکنگ سے اکرم کا مو ٹرسائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نا معلوم افراد عرفان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔سٹی جلالپور میں نا معلوم افراد نے عامر سے بیگ چھین لیا جس میں اسکے دستاویزات اور نقدی تھی۔خان بیلہ روڈ سے مجید کی بھینس چوری ہوگئی۔صدر جلالپور میں نا معلوم افراد ناصر کے گھر داخل ہوئے نقدی،زیورات مالیتی 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔