بااثر افراد کا خاتون پر وحشیانہ تشدد‘ مقدمہ درج‘ ملزمان تاحال آزاد

  بااثر افراد کا خاتون پر وحشیانہ تشدد‘ مقدمہ درج‘ ملزمان تاحال آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان)والدہ سے ملنے کا رنج،بااثرافراد نے خاتون پر تشدد کرکے ہاتھ کاانگوٹھا توڑ دیا، تفصیل (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کے مطابق شمیم مائی زوجہ محمدرمضان نے صحافیوں کو گزشتہ روزمیری والدہ ملنے آئی اورمیں گیٹ پر اپنی والدہ کو لینے آئی تو وہاں پرملزمان عثمان،سلمان ریحانہ،کشمالہ آگئے جوللکارے کہ تمہاری والدہ تمہیں ملنے کیوں آتی ہے آج ہم تمہیں زندہ نہ چھوڑیں گے۔ملزمان مجھ پر تشددکرنے لگے۔تشددسے میرے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹ گئی اورمیں نیم بے ہوش ہو کر گرگئی۔ملزمان مجھے گالیاں دینے لگے۔شوروواویلہ پر فروا بی بی اورمحمدعنصر آگئے جنہوں نے میری جان بخشی کرائی۔ پولیس تھانہ سٹی علی پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری131/20درج کرلیا مگرتاحال کوئی ملزم گرفتارنہ کیا۔متاثرہ شمیم مائی نے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں اورکوئی بھی کاروائی کرنے پر مجھے سنگین مقدمات میں پھنسوانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
آزاد