مسائل سے نجات کیلئے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونیکی ضرورت‘ علامہ قمر الزمان
ملتان (سٹی رپورٹر)ورلڈ اسلامک مشن (برطانیہ) کے جنرل سیکرٹری اور بین الاقوامی سکالر علامہ محمد قمر الزماں اعظمی نے کہا ہے کہ دنیا میں قیامِ اَمن کیلئے اور زمینی وآسمانی وباؤں اوربلاؤں سے تحفظ کیلئے اسلام کے نظام عدل وحریت میں پناہ لینے اور رحمۃً للعالمین ؐ کے اُسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی اَشد ضرورت ہے وہ گزشتہ روز جامعہ انوار العلوم نیوملتان میں علماء ومشائخ اور مدارسِ دینیہ کے مہتممین و اساتذہ سے خطاب کررہے تھے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے صدارت کی۔انہوں نے کہا مادیت زدہ دنیا، دین فطرت کی طرف مائل ہورہی ہے اور مغربی نوجوانوں کی قابل ذکر تعداد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے متاثر ہوکر حلقہ بگوشِ اسلام ہورہی ہے، دین اسلام نے تعلیم وتعلم پر بہت زور دیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا آغاز ہی اقرأ سے ہوااِسی لئے بعثت سے قبل کے دور کو عہد ِ جاہلیت کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا جو خوش نصیب افراد دامن رسالت سے وابسطہ ہوئے اور آغوشِ نبوت میں تربیت حاصل کی وہ پوری کائنات کیلئے معلم اخلاق اور جہاں گیر وجہاں بان بن گئے۔ علامہ اعظمی نے مزید کہا ورلڈ اسلامک مشن بین الاقوامی سطح پر دین اسلام کی ترویج واشاعت اور اسلام کے اَساسی عقیدہ تحفظ ِختم نبوت کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔علامہ سید حامد سعید کاظمی نے خطبہ استقبالیہ میں علامہ قمرالزماں اعظمی کی تبلیغی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔علامہ حافظ محمدفاروق خان سعیدی نے کہا دیارِ غیر میں علامہ اعظمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں علامہ خادم حسین سعیدی، علامہ نعیم اشرف اور قاری عبدالعزیز سعیدی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی، علامہ سعید احمد فاروقی، علامہ عطامحمد نقشبندی، علامہ محمدرمضان فیضی، ڈاکٹر قاری محمد ہاشم سعیدی، علامہ محمدمیاں نوازی، قاری عبدالغفار نقشبندی، قاضی محمدبشیر گولڑوی، علامہ رب نواز سعیدی، پیر عزیز الرحمن قادری، قاری اللہ داد سعیدی، مفتی غلام یٰسین سعیدی، مفتی محمد حسن خان، علامہ محمد رمضان عطاری، محمد سلیم بلالی، قاری اللہ بخش قادری، قاری محمد ابراہیم، قاری محمد اسحاق، قاری محمد فیاض، قاری محمد سعید اور دیگر بھی شریک تھے۔
قمر الزمان