ملتان میں قرنطینہ قائم کرنیکی تیاریاں‘ انتظامیہ سرگرم‘ زائرین کی سکریننگ تیز

  ملتان میں قرنطینہ قائم کرنیکی تیاریاں‘ انتظامیہ سرگرم‘ زائرین کی ...

  



ملتان‘لودھراں‘ ڈیرہ غازیخان‘ عبدالحکیم‘ خان گڑھ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ملتان میں قرنطینہ قائم کرنے کا کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قرنطینہ ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیر شاہ روڈ کی نئی بلڈنگ میں قائم کیا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ،سی ای او ہیلتھ،ایکسین بلڈنگ اور ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس حوالے سے گزشتہ روز انتظامات کے لیے متحرک رہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منورعباس نے اس سلسلے میں بتایا کہ 100 بیڈ زپر مشتمل آئسولیشن سنٹر تیا رکیا جارہا ہے۔ہر بیڈ سنگل آئسولیشن روم پر مشتمل ہو گا۔25 بیڈ کا انفراسٹرکچر تیار ہے۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پانی بجلی کی سپلائی کے بعد رومز محکمہ صحت کے حوالے کردے گا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ اتوار کی چھٹی کے باوجود ڈی ایچ کیو کی صفائی میں مصروف رہا۔رومز، گیلریوں اور باتھ رومز کی دھلائی صفائی کی گئی۔احتیاطی تدابیرکے طور ڈی ایچ کیو سے متصل کڈنی سنٹر کی دھلائی بھی کی گئی۔ افسران کی آمدورفت کے پیش نظر چوک ناگ شاہ سے ڈی ایچ کیو تک شاہراہ کی بھی گرینڈ صفائی کی گئی۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ بھی کیا اور صفائی بہتر بنانے کے لئے مزید ورک فورس طلب کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ کمپنی نے آئندہ ہفتے سے گوشت اور مچھلی منڈی کو واش کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری انفرادی طور پر بھی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔شجاع آباد کے علاقے خان پور قاضیاں میں حضرت چھتن شاہ لعل بخاری کے دربار پر جاری میلہ گزشتہ روزبند کرا دیا گیا۔اے سی شجاع آباد مبین احسن نے احکامات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرعوامی اجتماعات پر عائد پابندی پر عملدرآمدکیلئے انتظامیہ گزشتہ روز متحرک رہی۔جلالپور پیروالا کے علاقے جھوک نعمانی میں ولیمہ کے لئے لگائے گئے ٹینٹ انتظامیہ نے اکھاڑ دیئے۔ٹینٹ اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا غلام سرور کی نگرانی میں اکھاڑے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا غلام سرور نے اس موقع پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سکریننگ کا عمل جاری ہے گزشتہ سے پیوستہ رات کو ایران سے واپس آنے والے دو زائرین لیہ کے چھیاسٹھ سالہ افضل عباس،چوالیس سالہ امیر عباس کی محکمہ صحت ٹیموں نے سکریننگ کی جہاں دونوں مشتبہ مریضوں میں نزلہ کھانسی بخار کی علامات پائی گئیں جس پر دونوں مشتبہ مریضوں کو فوری نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،دونوں مشتبہ مریضوں کو کئی روز سے فلو،بخار اور کھانسی کی شکایت تھی،ادھر نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں پہلے سے نیو ملتان کا رضوان بھی زیر علاج ہے یوں کورونا وائرس کے شبہ میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے جنوبی پنجاب کی واحد بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال جہاں ہر وبائی امراض کے مریضوں کے علاج اور سکریننگ کے لئے عملہ فرنٹ لائن پر کام کرتا ہے اسی طرح کورونا وائرس کے مشتبہ کیس بھی گزشتہ اڑھائی ماہ سے نشتر ہسپتال میں دیکھے جا رہے ہیں تاہم اڑھائی ماہ سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مسلسل بغیر خصوصی لباس،گلوز،ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کے بغیر مریضوں کی سکریننگ اور علاج کرنے پر مجبور ہیں،نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کیانتظامی افسران بھی زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں اور ادھر عملہ مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہے،اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز دیفارمرز گروپ کے وفد نے گزشتہ روز ڈاکٹر میاں عدنان کی سربراہی میں نشتر انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں ماسک سمیت دیگر حفاظتی اشیا۶ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر آصف حسین کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس کو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ھونے کا خدشہ ھے۔ ڈاکٹر جنید کا کہنا تھا کہ ناقص انتظامات نے حکومتی دعوں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر سعید احمد چودھری نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کو حفاظتی اشیا۶ فراہم نہ کی گئی تو کسی بھی ناگہانی صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ اور حکومت ہوگی۔پرو وائس چانسلر پروفیسر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ جلد ہی فیس ماسک سمیت دیگر اشیا۶ مہیا کر دی جائیں گی اور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کی سیفٹی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبہ بھرمیں کروناوائرس کی وباکے پیش نظرلاک داؤن کی افواہیں گردش کرنے کے بعدشہریوں کی طرف سے اشیاء خوردونوش ذخیرہ کرنے کاعمل شروع کردیاگیاہے شہریوں کی طرف سے خریداری میں غیرمعمولی دلچسپی بڑھتے ہی کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والے تاجروں نے بھی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے جبکہ مرچ مصالحے،دال،چاول،گھی،چائے دیگراشیاء مہنگے داموں بیچناشروع کردی ہے۔بعض تاجروں نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ کروناوائرس کے خوف ہراس سے بعض تاجرمالی مفاداٹھانے کی تیاریاں کررہے ہیں اورحکومت وقت نے اورضلعی انتظامیہ نے اس معاملہ پرتوجہ نہ دی توآئندہ چند روزمیں شہریوں کواشائے خورونوش کی بلیک میں خریدجیسے سنگین مسئلہ سے بھی دورچارہوناپڑسکتاہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں کرونا وائرس کے شبہ میں دو مریض داخل بتا یا گیا ہے کہ موضع گھلواں کے ر ہا ئشی دو افرا د ابوبکر اور وزیراحمد کو کر و نا وا ئر س کے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں دا خل کیا گیا اور ا ن کے گلے کی رطوبت کے نمونہ جات پی اے سی پنجاب ایڈ ز کنٹرول لاہور لیبارٹری بھجوا د ئے گئے اس سلسلہ میں را بطہ کر نے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں کے ڈاکٹر نور محمد سگو ٹی بی چسٹ سپیشلسٹ فوکل پرسن کرونا وائرس کنٹرول پروگرام ضلع لودھراں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لودھراں کی خصوصی ہدایت پر مرتب کی گئی ٹیم اور ڈاکٹر نبیل سلیم میڈیکل سپریڈنٹ کی خصوصی دلچسپی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرونا وائرس وارڈ بنایا ہوا ہے اور ایف ایف سی کلینک یعنی بخار فلو اورکھانسی کا کلینک چو بیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ا نہو ں نے مزید کہا کہ بار بار ہاتھ دھونے اور کم از کم بیس سیکنڈ ہاتھ دھونے سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے اور لوگوں کے گلے ملنا اور بڑے اجتماع میں جانے سے گریز کریں۔ ممبر صوبائی اسمبلی اوچ شریف مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے دنیا بھر اور پاکستان میں کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر اپنے مریدین اور شہریوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردیں۔ ڈیرہ غازی خان پہنچنے والے 1121زائرین کو حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کئے گئے غازی یونیور سٹی کے زرعی کالج آئسولیشن سینٹر میں رکھا گیا جہاں تمام زائرین کو کھانے اور رہائش کی سہولتوں کے ساتھ فوری طبی امداد کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں کیمپ کی نگرانی کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی اور محکمہ صحت کے افسران کر رہے ہیں ڈاکٹرز،پیر ا میڈیکل سٹاف بھی دو شفٹوں میں نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں کو بتایا کہ 1120سے زائد زائرین کو تفتان سے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 500سے زائد راولپنڈی،گلگت اور دیگر اضلاع کو روانہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ چھ سو سے زائد زائرین کیمپ میں موجود ہیں ان میں سے دو افراد امیر عباس اور افضال کو زکام اور بخار کی وجہ سے حفاظتی اقدام کے طور پر نشتر ہسپتال میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے سیمپل ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں 24گھنٹوں بعد اس کا رزلٹ آنے پر صورتحال واضح ہو گی تاہم ان کے علاج معالجہ کا کام بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے حفاظتی اقدامات ہر طرح سے مکمل کئے ہو ئے ہیں اور صورتحال کنٹرول میں ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بلاوجہ خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ کرونا وائرس کے شبہ میں نوجوان کو اداروں نے تحویل میں لے لیا. بستی کلاں خان گڑھ کا رہائشی مظاہر جعفری عرف منوں ولد نذر حسین تین روز قبل ایران سے خان گڑھ پہنچا تھا. جس کے بارے خان گڑھ پولیس اور محکمہ صحت کو اطلاع ملی تو پولیس نے اسے اور اس کے اہل خانہ کو پابند کرکے مظفرگڑھ سے محکمہ ہیلتھ کی سپیشل ٹیم بلا لی جس نے کئی گھنٹے کی سکریننگ کرنے کے بعد اسے کلیئر کر دیا۔اوچ شریف کے محلہ ناصر ٹاؤن کا رہائشی منظور جعفری چند روزقبل ایران سے زیارت کرکے وطن واپس لوٹا ہے، وہ تہران سے علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پہنچنے کے بعد اوچ شریف آیا، پڑوسیوں کے مطابق انہوں نے ایران میں کرونا وائرس کے باعث اور پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث اسے ٹیسٹ کرانے کا کہا، اس بات پر وہ اہل خانہ کو لیکر گھر کو تالے لگا کر نامعلوم مقام پر چلا گیا ہے، جس سے پڑوسیوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران سے آنے والے شخص کو تلاش کرکے اس کا ٹیسٹ کرایا جائے، محلہ میں بھی لوگوں کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔دریں اثنا سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے لیے ورکرز ویلفئیر کمپلیکس انڈسٹریل سٹیٹ اور نواز شریف زرعی یونیو رسٹی میں قائم سنٹرز کا وزٹ کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد حیدر حسین، انچارج سیکیورٹی سب انسپکٹر شبانہ سیف اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر پولیس کی سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات کر دی گئی.سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ کہ زائرین کو ہر ممکن سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ سی پی او ملتان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو بریف کریں.جوانوں کو بریف کیا جائے کہ اس موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن احتیاتی تدابیر اختیار کی جائے۔

سکریننگ تیز

مزید : ملتان صفحہ آخر