جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 2172لیٹر مضر صحت دودھ تلف

    جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 2172لیٹر مضر صحت دودھ تلف

  

ملتان‘ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر‘سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں ملاوٹی، کیمیکل ملے دودھ کیخلاف مختلف شہروں میں ناکہ بندی کی گئی,151دودھ بردار گاڑیوں میں موجود02 لاکھ 98ہزار 529لیٹردودھ کی چیکنگ کی گئی‘,2172 لیٹر ناقص دودھ موقع پرتلف کر دیا گیا.اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان میں کریانہ سٹور کو سربمہر کیاجبکہ ملتان (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

سمیت متعدد اضلاع میں مختلف فوڈپوائنٹس حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 120,500روپے کے جرمانے عائد کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرآپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیمز نے ملتان،بہاولپوراور ڈی جی خان ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی ،151دودھ بردارگاڑیوں میں موجود02لاکھ98ہزار 529لیٹر دودھ کو ملک ٹیسٹنگ انسٹرومنٹس سے چیک کیا گیا۔موقع پر لیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے 2172لیٹر مضرصحت,ملاوٹی دودھ کو تلف کیا گیا۔ملتان ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 65 گاڑیوں میں موجود01لاکھ 91ہزار349 لیٹردودھ چیک کیاگیا,مختلف گاڑیوں میں موجود 1587لیٹرناقص دودھ تلف کیاگیا جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں چیکنگ دوران 86 گاڑیوں میں موجود01لاکھ07ہزار180لیٹردودھ چیک کیا گیا‘ 05گاڑیوں میں موجود585لیٹرناقص دودھ تلف کیاگیا۔اس کے علاوہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے،زمین پرکھانے پینے کی اشیاء رکھنے،کھلے مصالحے فروخت کرنے پر ڈی جی خان میں واقع عمر کریانہ سٹور کو سربمہر کیاگیا۔مزید ملتان میں واقع الحلال انڈسٹریز کو سابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے,آئل چینج ریکارڈنہ ہونے,بائیوڈیزل کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ نہ ہونے,حشرات کی روک تھام کے لیے نا مناسب انتظامات ہونے پر30,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح ملتان میں واقع ملک فہد کولڈ سٹور کو پھپھوندی لگے پلپ سٹورکرنے,پلپ کو کیمیکل ڈرم میں سٹور کرنے,حشرات کی روک تھام کے لیے نامناسب انتظامات ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر20,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید ملتان میں واقع خالد ڈرنک کارنر کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے,تیارشدہ خوراک پرلیبلنگ نہ کرنے,پانی کے لیے کیمیکل ڈرم کا استعمال کرنے پر10,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزیدبرآں مظفرگڑھ میں ایکسپائراشیاء فروخت کرنے‘کھلے مصالحوں کا استعمال کرنے‘ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے‘گندہ واشنگ ایریا ہونے‘سرف سے برتن دھونے پر ریور ان ہوٹل کو25,000جبکہ انڈس ریور ہوٹل کو15,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران20 کلو گرام رینسڈآئل،383زائدالمیعاد ڈرنکس اور غیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -