خیر پور ٹامیوالی‘ ہارون آباد، میلسی میں حادثے‘6افراد جاں بحق
بہاولپور‘ ہارون آباد‘ میلسی (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوناک حادثے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوناک حادثے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور جاں بحق افراد جو حادثے کا شکار ہونے والی کار سے نکالا گیا ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ سلمان محسن 43 سالہ امین اور 25 سالہ شاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ ہارون آباد بہاولنگر روڈ پرواپڈا سکارپ کالونی کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 55سالہ شاہ علی ولد محمد صدیق سکنہ محمود نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد بشیر اور عمر سکنائے 73فورآر افراد اشخاص شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم دو نوجوان جاں بحق ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ ملتان روڈ پر چک نمبر 90کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل مخالف سمتوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چکنمبر 94 ڈبلیو بی کا خاور ولد نوشیر اور 74 لمبے والاکا نوجوان صفدر ولد سلطان ایک موقع پر جاں بحق اور دوسرا جسے ھسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیا تھا۔