احکامات کی خلاف ورزی، شہر قائد میں اتوار بازار سج گئے، خریداروں کا رش
کراچی(آئی این پی) کرونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی کے باجود شہر میں اتوار کو لگنے والے بازار جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، ضلع وسطی میں ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر اتوار بازار لگا دیے گئے۔کمشنر کراچی کے نوٹی فیکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر اجتماعات اور بازاروں کے این او سی معطل کردیے گئے تھے، ضلع وسطی میں سخی حسن اور یو پی موڑ نارتھ کراچی میں اتوار بازار کھلے ہیں جبکہ سرجانی میں اتواربازار بند کروا دیا گیا،پولیس نے بازار انتظامیہ کو بازار بند کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر دکانداروں نے احتجاج بھی کیا۔
اتوار بازار