صوبائی وزراء کی ابشیرفاروقی اورمفتی منیب الرحمن سے الگ الگ ملاقات

        صوبائی وزراء کی ابشیرفاروقی اورمفتی منیب الرحمن سے الگ الگ ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزراء نے اتوار کو کروناوائرس کے آگاہی مہم کے سلسلے میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے سربراہ مولانابشیرفاروقی اور مدارس تنظیمات اہلسنت کے صدرمفتی منیب الرحمن سے الگ الگ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ، وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ہیڈ آفس میں مولانا بشیر فاروقی سے ملاقات کی۔ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق حکومت سندھ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر مولانابشیر فاروق نے کہاکہ جہاں تک ہم اپنی آواز پہنچاپائیں گے وہاں تک ہم عوام تک آگاہی دینے میں اور مکمل تعاون کرنے میں ریاست کے ساتھ ہیں۔وزیر اطلاعات و مذہبی امور سندھ سیدناصرحسین شاہ، وزیر محنت و تعلیم سعید غنی کی دارالنعیمیہ میں مدارس تنظیمات اہلسنت کے صدرمفتی منیب الرحمن سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں کرونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزراء نے مفتی منیب الرحمن کو سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرمفتی منیب الرحمن نے حکومتِ سندھ کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -