کراچی، سینی ٹائزر مہنگے داموں فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار

کراچی، سینی ٹائزر مہنگے داموں فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پولیس نے کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے ہاتھ صاف کرنے کیلئے استعمال ہونے والے سینیٹائزر کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے کارروائی کر کے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر دکاندار کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ دکاندار اصل قیمت سے زائد پر سینیٹائزر(ہاتھ صاف کرنے والا محلول)فروخت کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق160روپے میں ملنے والا سینیٹائزر500 میں فروخت کیا جارہا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
سینیٹائزر