سندھ حکومت نے انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی لگادی

  سندھ حکومت نے انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی لگادی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مالکان کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مسافر بسوں اور کوچز میں زیادہ افراد سوار نہ کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر مسافر گاڑیوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کو یقینی بنائیں اور مسافروں کو چاہیے کہ گاڑی میں موجود کسی شخص سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔وزیرٹرانسپورٹ سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ مالکان بس، کوچز میں مسافروں کے لیے ہینڈ سینٹائزر رکھیں، کسی بھی مسافر کو کھانسی نزلہ یا زکام ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرے۔
سگریٹ پابندی