مقتول صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی

مقتول صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محراب پور میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ صحافی عزیز میمن کی لاش16 فروری کو محراب پور کے قریب نہر سے ملی تھی جس کے بعد قتل کے شبے میں ان کے ساتھی کیمرہ مین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عزیز میمن کی موت دَم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی تھی۔گزشتہ روز صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی اور اس موقع پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان اورڈاکٹرز بھی موجود تھے۔مقتول صحافی عزیز میمن کو گزشتہ سال بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے دوران اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ٹرین مارچ میں 200 روپے لے کر آنے والی خواتین کی اسٹوری کی تھی۔خبر کے بعد مقتول صحافی عزیز میمن کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کا اظہار انہوں نے کئی بار کیا بھی تھا۔

قبر کشائی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -