وزیر اعلیٰ محمود خان کا لیفٹیننٹ جنرل افتخار حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کا لیفٹیننٹ جنرل افتخار حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سابق گورنر خیبر پختونخواہ لیفٹیننٹ جنرل افتخار حسین شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبے اور ملک کے لئے مرحوم کی خدمات کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثنا وزیر اعلی نے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحوم کی معفرت جبکہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -