پاکستانیوں کو لانے کیلئے ڈیڈ لائن میں 18مارچ تک توسیع، سعودی حکومت نے پی آئی اے کو مزید 3دن پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستانیوں کو لانے کیلئے ڈیڈ لائن میں 18مارچ تک توسیع، سعودی حکومت نے پی آئی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ملک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست کے بعدپی آئی اے کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3روز کی مہلت مل گئی۔سعودی ایوی ایشن نے 18 مارچ تک پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ کیلئے پروازوں کی خصوصی اجازت دی۔ زائرین کی واپسی کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رئیگا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے تمام عمرہ زائرین کو جلد پاکستان لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ عمرہ زائرین کو واپس لانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے جس کے بعد سعودی عرب نے مزید 3روز کی مہلت دی۔ ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر تک تین ہزار 500سے 4ہزا رعمرہ زائرین کی واپسی کا ٹارگٹ پورا ہو جائیگا،تاہم پاکستانیوں کی تعداد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سعودی حکومت نے کمرشل پروازیں دو ہفتوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں، بیرون ملک سے کوئی پرواز سعودی عرب نہیں آ رہی۔

خصوصی اجازت

مزید :

صفحہ اول -