سکھر قرنطینہ سینٹر میں رکھے293 زائرین کی سکریننگ مکمل کر لی گئی

سکھر قرنطینہ سینٹر میں رکھے293 زائرین کی سکریننگ مکمل کر لی گئی

  



سکھر(آئی این پی) ڈپٹی کمشنرسکھر نے کہا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں تفتان سے آئے زائرین کی اسکریننگ مکمل کرکے خون کے نمونے کراچی بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ کچھ دنوں میں آئے گی، زائرین کو 14 روز کیلئے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے،قرنطینہ سینٹر کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے۔ سکھر کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں گزشتہ روز تفتان سے لائے گئے 293 زائرین کی اسکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور ان کے خون کے نمونے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سکھر بھیجے گئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل نے بتایا ہے کہ زائرین کو 14 روز کے لیے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے اور ان کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کہ جارہی ہے۔پہلے روز جو شکایات پیدا ہوئی تھیں ان کا ازالہ کردیا گیا ہے اب انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے جبکہ سینٹر میں تعینات عملے کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ان کو بھی ہدایات کی گئی ہے کہ بغیر احتیاطی تدابیر داخل نہ ہوں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کراچی اور گمبٹ سے بھی ڈاکٹروں کی ٹیمیں آج سینٹر پہنچیں گی۔

سکھر زائرین

مزید : صفحہ اول