جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ میں ہوگی

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ میں ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حلف برداری کی تقریب (آج)بروز پیر سپریم کورٹ میں ہوگی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ یاد رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا نام پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی نے منظوری دی تھی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جج کا عہدہ خالی تھا۔

حلف برداری

مزید : صفحہ اول