حکومت کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

حکومت کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں پھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجا جائے گاجس میں طلبا کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو بھیجا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر قسم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ چین مین پاکستانی طلبہ کے والدین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے گا۔ اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

امدادی سامان

مزید :

صفحہ اول -