کراچی کیلئے 6ارب 40کروڑ جاری کر دیئے: خرم شیر زمان

کراچی کیلئے 6ارب 40کروڑ جاری کر دیئے: خرم شیر زمان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی میں ترقیاتی کام کام کرانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔وزیراعظم نے شہر کی ترقی کے لئے 6 ارب 40 کروڑ جاری کردئیے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ترقیاتی کام کرائیں گے۔ ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر عوام کا ہاتھ اور ارکان اسمبلی اور ٹھیکیداروں کا گریبان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو انصاف ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔خرم شیر زمان نے کہا کہ آج کراچی کے لئے خوشی کا دن ہے۔کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے۔ وزیر اعظم کے کراچی کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے ایم این ایز کو تین ارب چالیس کروڑ فنڈز ریلیز ہوگئے ہیں۔ تمام کام پی ڈبلیو ڈی کے تحت کرایا جا رہا ہے۔ ملیر میں گڈاپ، بن قاسم اور ابراہیم حیدری میں کام کرایا جا رہا ہے۔ وسطی میں نیو کراچی، گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں کام ہوگا۔ ہر ایم پی اے کو بھی تین کروڑ فی کس فنڈز دے رہے ہیں۔ ایم پی ایز اپنے حلقے میں کے ایم سی کے زریعہ کام کرائے گی۔ خرم شیر زمان نے کہاکہ عوام کی بھی زمہ داری ہے کہ کمیشن مافیا کی بیخ کنی میں ہماری مدد کرے۔ پی سی ون کی کاپیاں عوام میں تقسیم کی جائیں گی۔ ایم ایل ون کا فریٹ شٹل مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں کنٹینر ز نا آئیں۔ گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کرے گا۔لیاری ایکسپریس پر بسوں کو چلائیں گے اور اس پر بھاری ٹریفک کھول دیا جائے گا۔اس سے قبل لیاری ایکسپریس وے کو مضبوط بنایا جائے گا۔ایسٹ اور ویسٹ وہارف برج کے زریعہ ملایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر کراچی کے لئے چھ ارب اسی کروڑ روپے ریلیز کئے جائیں گے۔ کراچی کے منصوبوں میں اسد عمر اور علی زیدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔پیپلز پارٹی کی نالائقی بہت زیادہ ہے، سب سے بڑا بلنڈر پانی کے مسئلے پر کیا۔وفاق کی کے فور پر مکمل نظر ہے۔ منصوبے کے پرانے ڈیزائن ضایع ہوگیا۔نالائقوں کے ٹولے نے ڈیزائن کو دیکھا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرقی میں گلشن اقبال، فیروز آباد اور گلزار ہجری میں کام ہوگا۔ وفاقی حکومت کرونا کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔سندھ حکومت کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ سندھ حکومت کرونا کے حوالے سے وفاق کی ہدایت کو فالو کر رہی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی امید نہیں کہ وہ کرونا کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کرے۔پیپلز پارٹی کا سندھ سے کراچی پولیس افسران کا تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔لگتا ہے صوبے میں زرداری کھیل شروع ہوگیا ہے۔کل آئی جی سے مل کر معاملے کی تفصیلات حاصل کروں گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر