پنجاب حکومت نے چار دیواری کے اندر شادی تقریبات کی اجازت دیدی 

پنجاب حکومت نے چار دیواری کے اندر شادی تقریبات کی اجازت دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے چار دیواری کے اندر شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہینڈ سینی ٹائزرکی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف کریک ڈان کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں چار دیواری کے اندر شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت دے دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ سٹاف کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ پنجاب پولیس کیلئے کالا شاہ کاکو کے قریب فوری کورنٹین سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایران اور دیگر ممالک سے زائرین کو لانے والی بسوں کو ڈس انفیکٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بڑے شہروں کے بعد6 ڈویژنز میں کورونا کیلئے ایک، ایک ہسپتال مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


شادی تقریبات