قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلئے مکمل تیار ہیں،حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلئے مکمل تیار ہیں،حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن ...
قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلئے مکمل تیار ہیں،حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلئے مکمل تیار ہیں، 14لیبارٹریزمیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں،حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے،قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاکی زیرصدارت کور گروپ کااجلاس جاری ہے،اجلاس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراور پاک فوج کے نمائندے شریک ہیں،اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلئے مکمل تیار ہیں،14لیبارٹریزمیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں،

معاون خصوصی صحت نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے،قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور،اسلام آباداور کراچی تک محدود کیا ہے ،حکومت اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،علامات کی صورت میں ڈاکٹر یا وزارت صحت کی ہیلپ لائن1166 پر رابطہ کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد