کورونا وائرس سے نمٹنے کا معاملہ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس سے نمٹنے کا معاملہ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو ...
کورونا وائرس سے نمٹنے کا معاملہ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو ہدایات جاری کردیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ کو ہدایات جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آنے والے سائلین کی سکریننگ کی جائے گی ،سائلین کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا گیا،سپریم کورٹ میں ہاتھ صاف کرنے کیلئے سینی ٹائزر لگا دیئے گئے ،سپریم کورٹ ملازمین میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کا ہدایات نامہ تقسیم کیاجائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد