کئی روز کے بعد آخر کار آج ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک ایکسچینج سے بھی اہم خبر آ گئی

کئی روز کے بعد آخر کار آج ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک ایکسچینج سے بھی اہم خبر آ گئی
کئی روز کے بعد آخر کار آج ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک ایکسچینج سے بھی اہم خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اس وقت کروناوائرس نے تقریبا پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا رکھا ہے جس کے اثرات معیشتوں پر بھی سامنے آ رہے ہیں تاہم آج کئی روز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کئی واقع ہوئی ہے لیکن سٹاک مارکیٹ سے تاحال خوشخبریاں آنے کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 48 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی حوصلہ افزاءخبریں آنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ہو گئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 60 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 1198 پوائنٹس گر گیا اور یوں 100 انڈیکس نے 36 ہزار اور پھر 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی ۔ا س وقت انڈیکس 34 ہزار 862 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3 دن فریز ہوا اور پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار  کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔تاہم آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر سے شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے ۔

مزید :

بزنس -