سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر سے اتنی زیادہ گر گئی کہ کاروباری افراد کے اربوں ڈوب گئے ، کاروبار روک دیا گیا

سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر سے اتنی زیادہ گر گئی کہ کاروباری افراد کے اربوں ڈوب ...
سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر سے اتنی زیادہ گر گئی کہ کاروباری افراد کے اربوں ڈوب گئے ، کاروبار روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آتی دکھائی دے رہی ہے جسے اچھا شگون قرا ر دیا جارہاہے لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر سے گر گئی جس کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کیلئے روک دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 60 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 1651 پوائنٹس گر گیا اور یوں 100 انڈیکس نے 36 ہزار اور پھر 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی۔ا س وقت انڈیکس 34 ہزار 409 پوائنٹس پر آگیا ہے ۔
گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3 دن فریز ہوا اور پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔تاہم آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر سے شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 48 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 157 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے۔سٹاک مارکیٹ سے بھی حوصلہ افزاءخبریں آنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ہو گئی ہے۔

مزید :

بزنس -