وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست پرایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب

وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست پرایڈووکیٹ ...
وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست پرایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 20 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ 2 مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا تھا ،نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشوروسے ضمنی الیکشن لڑا ۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 20 مارچ کو جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مرادعلی شاہ نے عملدرآمد کیایا نہیں ،جواب جمع کرائیں ۔