میرشکیل الرحمان کی اہلیہ درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئیں ، کیا موقف اختیار کیا ؟ جانئے

میرشکیل الرحمان کی اہلیہ درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئیں ، کیا موقف اختیار ...
میرشکیل الرحمان کی اہلیہ درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئیں ، کیا موقف اختیار کیا ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کی اہلیہ نے خاوند کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابقمیر شکیل الرحمان کی اہلیہ شاہینہ شکیل نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کے جج اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2019ءکی بزنس مین پالیسی کی خلاف ورزی کی اور ڈی جی نیب نے گرفتاری سےقبل چیئرمین نیب سے قانونی رائے نہیں لی۔

درخواست میں میر شکیل الرحمان کی احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی منظوری پر مو¿قف اپنایا گیا کہ جج نے جسمانی ریمانڈ کے تحریری حکم میں ریمانڈ کی وجوہات بیان نہیں کیں۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 12 مارچ کو 34 برس قبل مبینہ طور پر حکومتی عہدے دار سے غیرقانونی طور پر جائیداد خریدنے کے کیس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو حراست میں لیا۔

مزید :

قومی -