پاکستان اورچین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے ،وفاقی وزیر اسد عمر

پاکستان اورچین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے ،وفاقی وزیر اسد عمر
پاکستان اورچین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے ،وفاقی وزیر اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے،سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا۔


وفاقی وزیر اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے،نئے معاہدوںکے تحت 2 نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے ،ورکنگ گروپس سی پیک زراعت اورسائنس و ٹیکنالوجی بارے ہوں گے ۔
وفاقی وزیر اسد عمر کاکہناہے کہ سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا،سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا،نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی ۔