لاہور قلندرز کے کونسے کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں ؟ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

لاہور قلندرز کے کونسے کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں ؟ لاہوریوں کیلئے ...
لاہور قلندرز کے کونسے کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں ؟ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز پانچ سیزنز میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی لاہوریوں کیلئے یہ خوشی ’ غمی ‘ میں تبدیل ہونے کے بھی امکانا ت ہو سکتے ہیں کیونکہ ڈیوڈ ویزے سمیت تین غیر ملکی کھاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے ۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈیوڈ ویزے فلائٹ کنفرم ہونے پر کسی بھی وقت لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ڈیوڈ ویزے کی درخواست پر ان کی وطن واپسی کے لیے سفری انتظامات شروع کردئیے ہیں۔سری لنکا کے اسپنر سیگیوپرسنا بھی نجی مصروفیات کے سبب گھر جانے میں دل چسپی رکھتے ہیں ان کی واپسی کے لیے بھی لاہور قلندرز کی انتظامیہ فلائٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سیمی فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ٹیم انتظامیہ کی خواہش ہے کہ ناک آو¿ٹ مرحلے میں زیادہ سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز دستیاب ہوں۔واضح رہے کہ گھر جانے یا مزید قیام کا فیصلہ مہمان کھلاڑیوں کو خود کرنا ہے، ایک دو مزید کھلاڑیوں نے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں کل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز فائنل میں رسائی کیلئے آمنے سامنے ہوں گے۔سیمی فائنل کیلئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے حکمت عملی مرتبہ کرنا شروع کر دی ہے ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -