وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ متعلقہ ادارے اور محکمے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرائیں،انہوںنے کہاکہ حکومت نے عوام کی حفاظت کےلئے بروقت اقدامات کئے ہیں،صحت کی حفاظت کےلئے احتیاط اور بچاؤ کے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ احتیاطی تدابیر اور پیشگی اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تربیت پر بھی توجہ مرکوز ہے۔