سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا
سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ سندھ میں اس وقت تک کرونا وائرس کے 76 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے دو صحتیاب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کے مزید نتائج سامنے آ گئے ہیں ، تفتان سے آنے والے 50 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 25 کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی ہے ۔76 میں سے دو افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں تاہم 74 افراد کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیاہے جن کا اعلاج جاری ہے ۔