سپریم کورٹ ،مردم شماری سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے وکیل نے مہلت طلب کرلی

سپریم کورٹ ،مردم شماری سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے وکیل نے مہلت طلب کرلی
سپریم کورٹ ،مردم شماری سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے وکیل نے مہلت طلب کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردم شماری سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے وکیل نے کیس میں ہدایات لینے کیلئے مہلت طلب کرلی،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں مردم شماری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس یحییٰ آ فریدی نے کہاکہ کیس میں اٹھائے جانے والے نکات ختم ہو چکے ہیں ،جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ ایک صوبے کا معاملہ ہے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیاگیا؟،درخواست میں اٹھایا جانے والا معاملہ قومی نوعیت کا نہیں ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بہتر ہے کہ اپنے موکل سے ہدایات لے لیں ،ایم کیو ایم کے وکیل نے کیس میں ہدایات لینے کےلئے مہلت طلب کرلی،عدالت نے مر دم شماری سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -