کورونا وائرس،سندھ حکومت کا وفاقی حکومت سے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا مطالبہ

کورونا وائرس،سندھ حکومت کا وفاقی حکومت سے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا ...
کورونا وائرس،سندھ حکومت کا وفاقی حکومت سے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا مطالبہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کاکہناہے کہ پنجاب اوربلوچستان سے زمینی راستہ منقطع کیا جائے،سندھ حکومت نے کراچی کیلئے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویزدیدی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے ،وفاقی اورصوبائی حکومتوں کا ویڈیو لنک اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ ویڈیو لنک اجلاس میں وفاقی حکومت کو باضابطہ تجویز دیں گے ۔

قبل ازیں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایاہے کہ سندھ میں اس وقت تک کرونا وائرس کے 76 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے دو صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کے مزید نتائج سامنے آ گئے ہیں ، تفتان سے آنے والے 50 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 25 کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔76 میں سے دو افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں تاہم 74 افراد کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیاہے جن کا اعلاج جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی