چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس ...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس مامون رشید نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو کل طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ماسک،سینیٹائزرسمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماسک اور سینیٹائرز مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی؟ ،سینیٹائزر کی عدم دستیابی کی کیا وجوہات ہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس مامون رشیدنے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو کل طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ماسک،سینیٹائزرسمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -