بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھنے کا امکان، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھنے کا امکان، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر
بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھنے کا امکان، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

  



اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے جس میں فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ماہ نومبر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98پیسے اضافے کے حوالے سے نیپرا 25مارچ کو سماعت کرے گا۔

ایف پی اے کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.01 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جنوری 2020 کیلئے سی پی پی اے نے فی یونٹ قیمت میں 1.48 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ اضافے کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواستوں پر سماعت 25 مارچ کو نیپرا میں ہو گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد