” ہمارے پاس اس پاکستانی کھلاڑی جیسا مڈل آرڈر نہیں ہے اور اس لیے۔۔۔“ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے بڑی بات کہہ دی

” ہمارے پاس اس پاکستانی کھلاڑی جیسا مڈل آرڈر نہیں ہے اور اس لیے۔۔۔“ ...
” ہمارے پاس اس پاکستانی کھلاڑی جیسا مڈل آرڈر نہیں ہے اور اس لیے۔۔۔“ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے بڑی بات کہہ دی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ابھی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا،پاکستان آکر بہت اچھا لگا،ہوسکتا ہے اگلے سال پھر آئوں۔ ایک انٹرویومیں شین واٹسن نے کہا کہ ہماری ٹیم اب تک اپنی روایتی پرفارمنس نہیں دے سکی، ہمارے پاس عمر اکمل جیسا ورلڈ کلاس مڈل آرڈر بیٹسمین نہیں، اس کے نہ ہونے سے ایک بڑا خلاپیدا ہوا، پھر ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز تھے، وہ اتنے تجربہ کار نہیں جس کی وجہ سے وہ پرفارمنس نہ ہو سکی جو امید کی جارہی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹف ٹورنامنٹ ہے، کوالٹی کے اعتبار سے بھی یہ لیگ زبردست ہے، فاسٹ بولرز کی ایک اچھی تعداد موجود ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بولنگ کرتے ہیں۔

مزید : PSL /PSL News Update