پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کیا کرنے جا رہا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر آ گئی

پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کیا کرنے جا رہا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے ...
پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کیا کرنے جا رہا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر آ گئی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کے سبب پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد تمام کرکٹ سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے کپ منسوخ کرنے کا فیصلے سمیت پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڑد نے پاکستان سپر لیگ کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی،پاکستان ون ڈے کپ بھی ملتوی کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں، شفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا فائنل رائونڈ ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا انڈر 19 ویمنز ٹیم کا دورہ بھی ساو¿تھ افریقہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل