کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ،یواے ای کا کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ،یواے ای کا کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند ...
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ،یواے ای کا کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث متحدہ عرب امارات نے کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث متحدہ عرب امارات نے کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان کردیا،اماراتی سفارتخانہ کی جانب سے 17 مارچ سے جاری کردہ ویزے معطل کردیئے گئے جبکہ سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد ویزا پالیسیوں سے مستثنیٰ ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق17 مارچ سے پہلے جاری کردہ ویزوں پر نہیں ہوگا،کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے اماراتی ویزا اجراعارضی طورپر روکاگیا۔یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی طے شدہ ہدایات پر کیاگیا ہے،اماراتی وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -