عمرکوٹ پریس کلب الیکشن، قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی 

عمرکوٹ پریس کلب الیکشن، قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی 
عمرکوٹ پریس کلب الیکشن، قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ پریس کلب الیکشن میں قلم دوست پینل نے 17 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ علم دوست پینل کو 14 ووٹ مل سکے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیٹی کے چیرمین سنئیر صحافی سید ریحان شاہ اور کمیٹی کے ممبران اجمل میندارنی اور ناہید حسین خٹک کی زیر نگرانی ہونیوالے الیکشن میں  علم دوست کے سنئیر صحافی الیاس تھری اور قلم دوست پینل رسول بخش رحمدانی کے درمیان مقابلہ ہواجس میں پریس کلب کے کل 33ممبران میں سے 32 ممبران نے اپنے ووٹ کا حق رائے استعمال کیا ۔پریس کلب کے الیکشن میں  ایک ووٹ ضائع اور ایک ممبر غیر حاضر رہا۔

 پریس کلب عمرکوٹ کے الیکشن صاف وشفاف اور پر سکون ماحول میں ہوئے عمرکوٹ کےسماجی مذہبی سول سوسائٹی شہری رہنماؤں نے پریس کلب کے الیکشن میں رسول بخش رحمدانی کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔