کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،حکومت نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ "کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے" کوروناوائرس سے بچاؤ، علامات اور احتیاط وعلاج کے بارے حکومت نے آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کورونا سے خوفزدہ ہونے کے بجائے زیادہ بہتر تیاری سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔