سعودی عرب کی پاکستان کو اگلے دو ہفتوں کیلئے فلائٹس کی خصوصی اجازت ، کون کون لوگ آسکیں گے ؟ پاکستانی سفارتخانے اعلان کر دیا

سعودی عرب کی پاکستان کو اگلے دو ہفتوں کیلئے فلائٹس کی خصوصی اجازت ، کون کون ...
سعودی عرب کی پاکستان کو اگلے دو ہفتوں کیلئے فلائٹس کی خصوصی اجازت ، کون کون لوگ آسکیں گے ؟ پاکستانی سفارتخانے اعلان کر دیا

  

ریاض(وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سفارت خانہ پاکستان میں ہنگامی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام سے پاکستانی زائرین کی واپسی کے لئے اگلے دو ہفتوں کے لئے فلائٹس کی اجازت لے لی گئی ہے جس میں اقامہ ہولڈرز بھی چھٹی گزارنے پاکستان جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی جانب سے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے بعد سعودی عرب اگلے دو ہفتوں کے لئے اپنا فلائٹس آپریشن معطل کر چکا ہے مگر حکومتِ پاکستان نے سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے صدر عبدالحادی سے گزارش کرکے دو ہفتوں کی اجازت لی ہے جس کے مطابق پاکستان سے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں بغیر مسافروں کے خالی یہاں آئیں گی اور جدہ اور مدینہ منورہ سے عمرہ زائرین کو واپس لیکر جائیں گی جن میں اقامہ ہولڈر بھی جاسکتے ہیں.

سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز نے مزید کہا کہ ہم نے سعودی حکام کو باور کروایا ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں ان کی مملکت واپس آکر اپنی ملازمتوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں جن کے بارے میں ہم امید رکھتے ہیں کہ اس حوالے سے بھی سعودی حکام اپنی کمیٹی کے ذریعے ہماری سفارشات کو قبول کریں گے.

مزید :

عرب دنیا -