پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے لیگ کے آخری گروپ میچ کے دوران ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے خلاف 20 گیندوں پر ہدف پورا کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی اوریوں پشاور زلمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یونٹ کا دوسراسیمی فائنل اسی روز شام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، دونوں مرتبہ کامیابی ملتان سلطانز کے نام رہی جبکہ ملتان سلطانز نے پہلے گروپ میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میں 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری طرف روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا گروپ مرحلے میں بھی پلڑا برابر رہا۔ پہلے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے 8وکٹوں جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -