چین نے بڑی دلیری سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ،عارف علوی

چین نے بڑی دلیری سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ،عارف علوی
چین نے بڑی دلیری سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ،عارف علوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت عارف علوی نے کہاہے کہ چین نے بڑی دلیری سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے،چین نے کسی حد تک کورونا پر قابو پا لیا ہے،پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے پر چین ہمارا مشکور ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے چین روانگی سے قبل گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چین نے بڑی دلیری سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے،چین کے دورے کامقصد ان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے،چین پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہاکہ چین نے کسی حد تک کورونا پر قابو پا لیا ہے،پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے پر چین ہمارا مشکور ہے،پاکستان نے بھائی کی طرح چین پر اعتماد کیا،صدرمملکت نے کہاکہ چین نے جس طرح وبا کا مقابلہ کیا وہ دنیا کےلئے سبق ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -