لاہور قلندرز کے کرس لین ، ڈیوڈ ویزے اور سکیوگے پرسنا واپس روانہ ، ان کی جگہ کن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ؟ اعلان ہوگیا

لاہور قلندرز کے کرس لین ، ڈیوڈ ویزے اور سکیوگے پرسنا واپس روانہ ، ان کی جگہ کن ...
لاہور قلندرز کے کرس لین ، ڈیوڈ ویزے اور سکیوگے پرسنا واپس روانہ ، ان کی جگہ کن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ؟ اعلان ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے تاہم اب لاہو ر نے ان کے متبادل اپنی ٹیم میں شامل کر لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پاکستان سپر لیگ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم میں شامل 3 اہم کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ہیں جن میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔

سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ متباد ل کھلاڑیوں کے طور پر لاہور قلندرز نے عابد علی اور سلمان آغا کو سکواڈ میں شامل کر لیاہے ۔ان کے علاوہ زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضانے پشاور زلمی کے سکواڈ کو جوائن کر لیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل کے پانچ سیزن میں یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ لاہور قلندرز سیمی فائنل میں پہنچی ہے تاہم اب انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی عد م دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

دونوں سیمی فائنلز کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، پہلا سمی فائنل ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جو کہ دوپہر دوبجے شروع ہو گا تاہم دوسرا سیمی فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔کامیاب ہونے والی ٹیمیں 18 مارچ کو ٹرافی کیلئے فائنل میچ میں ٹکرائیں گی ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -