نیب پکڑنا نہیں چاہتا تو امیر مقام کیوں گھبرا رہے ہیں؟،سپریم کورٹ،اثاثہ جات کیس میں امیرمقام کو گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل

نیب پکڑنا نہیں چاہتا تو امیر مقام کیوں گھبرا رہے ہیں؟،سپریم کورٹ،اثاثہ جات ...
نیب پکڑنا نہیں چاہتا تو امیر مقام کیوں گھبرا رہے ہیں؟،سپریم کورٹ،اثاثہ جات کیس میں امیرمقام کو گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں امیرمقام کو گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ نیب پکڑنا نہیں چاہتا تو امیر مقام کیوں گھبرا رہے ہیں؟، امیر مقام اچھا سوچا کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں امیرمقام کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ امیرمقام کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں،پشاورہائیکورٹ کا حکم قانون کیخلاف ہے ۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ نیب پکڑنا نہیں چاہتا تو امیر مقام کیوں گھبرا رہے ہیں؟،جسٹس قاضی امین نے لیگی رہنما کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ امیر مقام اچھا سوچا کریں،وکیل امیر مقام نے کہاکہ سیاسی دباﺅ بڑھتا ہے تو گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے امیرمقام کو گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا،ہائیکورٹ کا حکم وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کی نیب یقین دہانی پر معطل کیاگیا۔عدالت نے امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -