کرونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی درخواست کر دی ، کیا کہا ؟ جانئے

کرونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی درخواست کر دی ، ...
کرونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی درخواست کر دی ، کیا کہا ؟ جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنے خوف میں لپیٹا ہواہے تاہم چین نے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم اب پاکستان میں بھی اس کے 76 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے مولاناطارق جمیل سے ملاقات کی اور انہوں نے عالم دین سے درخواست کی کہ وہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔

وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران ان سے امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعاﺅں کی درخواست کی جبکہ اس کے علاوہ عمران خان نے ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت بھی کی ۔مولانا طارق جمیل کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر بیان دیں گے ۔

مزید : قومی