کرونا وائرس، مولانا طارق جمیل جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو دونوں نے ایک دوسرے کو کس طرح سلام کیا ؟

کرونا وائرس، مولانا طارق جمیل جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو ...
کرونا وائرس، مولانا طارق جمیل جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو دونوں نے ایک دوسرے کو کس طرح سلام کیا ؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنے خوف میں لپیٹا ہواہے تاہم چین نے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم اب پاکستان میں بھی اس کے 76 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے مولاناطارق جمیل سے ملاقات کی۔ اور انہوں نے عالم دین سے درخواست کی کہ وہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔

یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ مولانا طارق جمیل جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو انہوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا لیکن کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کی جانب سے اس موقع پر مناسب فاصلہ رکھا گیا اور عمران خان نے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر ” ترک روایت “ کے مطابق مولانا طارق جمیل کو سلام کیا اور خوش آمدید کہا ۔

وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل کو خوش آمدیدکہتے ہوئے تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان مناسب فاصلہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے دل پر ہاتھ رکھ کر ان کا استقبال کیا ۔عمومی طور پر دل پر ہاتھ رکھ کر یا سینے اپنے سینے پر تھپکی دے کر سلام کرنے کی روایت ترکوں کی ہے جو کہ صدیوں سے چلی آرہی ہے اور یہ نہایت خوبصورت بھی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”کرونا احتیاط۔۔وزیرِاعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل کی ہاتھ ملائے بِنا ملاقات۔۔یہ احتیاط اب ہم سب کو بھی کرنی چاہیے۔“

وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران ان سے امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعاﺅں کی درخواست کی جبکہ اس کے علاوہ عمران خان نے ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت بھی کی ۔مولانا طارق جمیل کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر بیان دیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -