گلف، رشما رینٹل پاور ریفرنس: نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کر دی

گلف، رشما رینٹل پاور ریفرنس: نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کر دی
گلف، رشما رینٹل پاور ریفرنس: نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے گلف اور رشماءرینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی مخالفت کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف گلف اور رشماءرینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف جرم ثابت کرنے کےلئے شواہد موجود ہیں۔
نیب نے اپنے تحریری کواب میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیسز میں کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
رشماءرینٹل پاور کیس میں جواب جمع کرانے کےلئے نیب نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ گلف اور رشماءرینٹل پاور ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی۔