پاکستانیوں کی مدد کیلئے چین ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا، حق دوستی ادا،کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے کیا کچھ دیدیا؟خوشخبری آگئی

پاکستانیوں کی مدد کیلئے چین ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا، حق دوستی ادا،کرونا ...
پاکستانیوں کی مدد کیلئے چین ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا، حق دوستی ادا،کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے کیا کچھ دیدیا؟خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دوست ملک چین نے کرونا وائرس پر کافی حدتک قابو پالیا ہے اور اب یہ وائرس پاکستان سمیت تقریباً دنیا کے ہرملک میںپھیل چکا ہے لیکن اس مشکل وقت میں بھی چین نے اپنے پاکستانی دوستوں کا خیال رکھا اور ہسپتال بنانے کے لیے نقد رقم کے علاوہ ٹیسٹ کٹس سمیت دیگر چیزیں فراہم کی ہیں۔

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پاکستان میں چینی ایمبسڈر یاﺅجنگ کے حوالے سے بتایاکہ’ چین نے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے اور کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان کو ایمرجنسی مدد دی ہے جس میں 12000ٹیسٹ کٹس، تین لاکھ ماسکس ، دس ہزار حفاظتی سوٹ اور چالیس لاکھ امریکی ڈالر شامل ہیں تاکہ ہسپتال بنا سکیں‘۔

اس انکشاف پر پاکستانی سوشل میڈیا صارف رضا علی خان نے لکھا کہ ’’ شکریہ چین ‘‘

آلان نے لکھا کہ ہم اپنے بھائیوں اور دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔

صدام حسین نے لکھا کہ ہسپتال والے حصے کا معلوم نہیں، باقی بات درست ہے ۔

عامر رزاق نے لکھا کہ ضرورت میں کام آنے والا دوست ہی اصل دوست ہوتاہے ۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ ’ شکریہ چائنہ، اللہ دنیا کو کروناوائرس سے نجات دلائے‘

سید سجاد علی نے لکھا کہ لیکن یہاں پر ڈاکٹر تاحال پرونٹیو کیئر کٹس کی شکایات کررہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد