اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کیا ہے ؟ڈاکٹر ظفر مرز ا نے تازہ اعداد و شمار پیش کردئیے

اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کیا ہے ؟ڈاکٹر ظفر مرز ...
اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کیا ہے ؟ڈاکٹر ظفر مرز ا نے تازہ اعداد و شمار پیش کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کا پھیلاو اب 147ملکوں میں پھیل گیا ہے جن میں ایک لاکھ 72ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں لیکن متاثرہ افراد میں زیادہ تر صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ روز 53کیسز تھے جو آج بڑھ کر 94ہو گئے ہیں ،کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس تعداد کا دوسرے ملکوں سے موازنہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت پاکستا ن میں 14لیبارٹریاں قائم کی جا چکی ہیں جہاں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کٹس مکمل طور پر مفت ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا یا کہ کرونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم خود تمام صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارے 6ہزار زائرین مشکل صورتحال میں تھے جنہیں ایک حکمت عملی کے بعد وہاں سے نکالا گیا اور تفتان پر قرنطینہ کیا گیا ،اگرچہ تفتان پر صورتحال آئیڈیل نہیں تھی لیکن اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں تھا ،اگر سندھ حکومت نے ایران سے آنے والے لوگوں کو بہتر ماحول میں قرنطینہ کیا تو یہ اچھی بات ہے اس سے پھیلا و کو روکنے میں مدد ملے گی ۔