ہر کھانسی ،زکام کرونا نہیں،پاکستان میں کس شخص کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا چاہیے ؟ڈاکٹر ظفر مرز ا نے بتا دیا

ہر کھانسی ،زکام کرونا نہیں،پاکستان میں کس شخص کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا ...
ہر کھانسی ،زکام کرونا نہیں،پاکستان میں کس شخص کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا چاہیے ؟ڈاکٹر ظفر مرز ا نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو عام زکام یا کھانسی ہو جائے تو وہ گھبرا کر کرونا ٹیسٹ کروانے کا سوچتے ہیں ،ہر کسی کو یہ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ،اگر عام زکام یا کھانسی کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تو جلد ہی کٹس ختم ہو جائیں گی اور اس کے باعث ان لوگوں کو مشکلات بڑھ جائیں گی جنہیں یہ مسئلہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ صرف شک دور کرنے کے لیے کرونا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں ،ایسے لوگوں سے درخواست کے کی صرف شک دور کرنے کے لیے ٹیسٹ نہ کرائیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا کا ٹیسٹ ان کو کرانا چاہیے جو لوگ حال ہی میں بیرون ملک سے ہو کر آئے ہیں اور ان کو علامات ظاہر ہو جائیں ،لازمی نہیں کہ بیرون ملک سے آئے تمام لوگوں کو ہی ٹیسٹ کرانے ہونگے ،ٹیسٹ وہ ہی کروائے جس کو علامات ظاہر ہوں ۔مشتبہ متاثرہ شخص اپنی فیملی سے دور رہیں اور 1166پر کال کر کے اطلاع دیں ۔ڈاکٹر ظر مرزا نے بتا یا کہ ان لوگوں کو بھی کرونا ٹیسٹ کرانے چاہئیں جو بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ملے ہوں ،اگر ان کو علامات ظا ہر ہوں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں ۔

مزید :

قومی -